Thursday 1 September 2022

چیچہ وطنی ،اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 33لاکھ55ہزار روپے کی ابتدائی فنڈ ریزنگ کر لی




 چیچہ وطنی : ڈپٹی کمشنر محمد کامران خان کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 33لاکھ55ہزار روپے کی ابتدائی فنڈ ریزنگ کر لی جس سے200کیمپ اور راشن خرید کر متاثرین سیلاب زدگان تک پہنچایا جا رہا ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محسن نثار نے امدادی سامان کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ہر ایک فوڈ ہیمپر میں چینی، دال چنا اور دال مونگ ایک ایک کلو گرام، چاول دو کلو گرام، بھنا چنا 500گرام، گھی 2کلو گرام، نمک 800گرام، لال مرچ200گرام،ہلدی 50گرام، خشک دودھ400گرام، چائے190گرام اور ماچس کا ڈبہ شامل ہے۔


امداد کا یہ سامان مخیر حضرات کی موجودگی میں دعائے خیر کے بعد بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں۔ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہیے کہ اس کڑے وقت میں اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے بروقت امداد مہیا کرنے پر مخیر حضرات اور تاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

No comments:

Post a Comment